‘نہ شرم آتی ہے نہ ڈانس’، ایمن سلیم کا سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ و ماڈل ایمن سلیم کا اپنی مہندی پر ڈانس سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو صارفین نے ڈانس نہ آنے پر اداکارہ کا مذاق بنا دیا . کراچی میں سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی و اداکارہ ایمن سلیم کی شادی کی تقریبات جاری ہیں، سال 2021 میں ڈراما ‘چپکے چپکے’ میں ‘مشی’ کے کردار سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی خوبرو اداکارہ ایمن سلیم نے 22 دسمبر کو ایک پُروقار تقریب کے دوران کامران ملک نامی شخص سے نکاح کیا تھا .

نکاح کے بعد اس جوڑے کی منگنی، ڈھولکی، مایوں اور مہندی کی تقریبات ہوئیں جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جو صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں . اب ایمن سلیم کی مہندی کی تقریب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس میں وہ سفید لہنگے میں ملبوس ڈانس فلور پر راحت فتح علی خان اور مومنہ مستحسن کے سُپر ہٹ گانے ‘آفرین آفرین’ پر اپنے ڈانس کے جلوے بکھیر رہی ہیں . ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایمن سلیم کے ڈانس کو جہاں تقریب میں موجود مہمانوں نے خوب سراہا تو وہیں سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کے ڈانس کا مذاق اُڑایا اور ویڈیو پر مزاحیہ تبصرے کیے .

ایک صارف نے ایمن سلیم کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ “باجی! لہنگا سنبھال لیں یا ڈانس کرلیں” . فوزیہ نامی صارف نے ایمن سلیم کا مذاق اُڑاتے ہوئے کہا کہ “یہ کیا کرنا چاہ رہی ہیں؟” ہانیہ نامی صارف نے کہا کہ “بہت ہی بُری پرفارمنس ہے”، جبکہ ایک صارف نے کہا کہ “معذرت کے ساتھ لیکن یہ یہاں کیا کررہی ہیں” . مہرین نامی صارف نے کہا کہ “شرم تو پہلے ہی نہیں تھی لیکن آج پتا چل گیا کہ ڈانس بھی نہیں آتا” . صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ “ایمن سلیم کو نہ شرم آتی ہے اور نہ ہی ڈانس” . واضح رہے کہ ایمن سلیم کو ڈراما سیریل ‘چپکے چپکے’ میں ‘مشی’ کے کردار سے کافی شہرت ملی تھی، اس کے بعد اُنہوں نے ڈراما ‘پرستان’ میں بھی مرکزی کردار ادا کیا تھا . . .

متعلقہ خبریں