‘نہ شرم آتی ہے نہ ڈانس’، ایمن سلیم کا سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا


کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ و ماڈل ایمن سلیم کا اپنی مہندی پر ڈانس سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو صارفین نے ڈانس نہ آنے پر اداکارہ کا مذاق بنا دیا۔ کراچی میں سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی و اداکارہ ایمن سلیم کی شادی کی تقریبات جاری ہیں، سال 2021 میں ڈراما ‘چپکے چپکے’ میں ‘مشی’ کے کردار سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی خوبرو اداکارہ ایمن سلیم نے 22 دسمبر کو ایک پُروقار تقریب کے دوران کامران ملک نامی شخص سے نکاح کیا تھا۔
نکاح کے بعد اس جوڑے کی منگنی، ڈھولکی، مایوں اور مہندی کی تقریبات ہوئیں جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جو صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
اب ایمن سلیم کی مہندی کی تقریب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس میں وہ سفید لہنگے میں ملبوس ڈانس فلور پر راحت فتح علی خان اور مومنہ مستحسن کے سُپر ہٹ گانے ‘آفرین آفرین’ پر اپنے ڈانس کے جلوے بکھیر رہی ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایمن سلیم کے ڈانس کو جہاں تقریب میں موجود مہمانوں نے خوب سراہا تو وہیں سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کے ڈانس کا مذاق اُڑایا اور ویڈیو پر مزاحیہ تبصرے کیے۔

ایک صارف نے ایمن سلیم کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ “باجی! لہنگا سنبھال لیں یا ڈانس کرلیں”۔

فوزیہ نامی صارف نے ایمن سلیم کا مذاق اُڑاتے ہوئے کہا کہ “یہ کیا کرنا چاہ رہی ہیں؟”

ہانیہ نامی صارف نے کہا کہ “بہت ہی بُری پرفارمنس ہے”، جبکہ ایک صارف نے کہا کہ “معذرت کے ساتھ لیکن یہ یہاں کیا کررہی ہیں”۔

مہرین نامی صارف نے کہا کہ “شرم تو پہلے ہی نہیں تھی لیکن آج پتا چل گیا کہ ڈانس بھی نہیں آتا”۔

صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ “ایمن سلیم کو نہ شرم آتی ہے اور نہ ہی ڈانس”۔




واضح رہے کہ ایمن سلیم کو ڈراما سیریل ‘چپکے چپکے’ میں ‘مشی’ کے کردار سے کافی شہرت ملی تھی، اس کے بعد اُنہوں نے ڈراما ‘پرستان’ میں بھی مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

Recent Posts

کوہلی کو ویلکم کرتا ہوں،چاہے پی ایس ایل میں آئے یا بھارتی ٹیم کیساتھ آئے: شاہد آفریدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ…

3 mins ago

افغانستان میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی: 70 افراد ہلاک،کئی لاپتا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)افغانستان میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی، مختلف واقعات میں…

11 mins ago

نواز شریف ہی ملک میں یکجہتی لاسکتے اور مسائل سے نکال سکتے ہیں: وزیر اعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں قوم کے…

19 mins ago

فوربز کی ’30 انڈر 30 ایشیا‘ کی فہرست میں 7 پاکستانی نوجوان شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی بزنس میگزین فوربز کی ’30 انڈر 30 ایشیا‘ کی فہرست میں…

29 mins ago

پاکستان میں آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح کم ہو کر 15 فیصد ہونے کا امکان ہے: ورلڈ بینک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی بینک کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی…

41 mins ago

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب نے ‘نواز شریف آئی ٹی سٹی’ کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں پہلے آئی ٹی سٹی…

48 mins ago