ن لیگ نے ایک اور جمہوری وانتخابی سنگِ میل کامیابی سے عبور کرلیا : مریم اورنگزیب

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الحمدللہ مسلم لیگ ن نے ایک اور جمہوری و انتخابی سنگِ میل کامیابی سے عبور کر لیا . مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 2 دسمبر 2023ء سے شروع ہونے والے پارلیمانی بورڈ کے انٹرویوز کا سلسلہ آج مکمل ہو گیا، ملک بھر سے مسلم لیگ ن کے 2300 امیدواروں کے انٹرویوز ہوئے .

انہوں نے بتایا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی زیرِ صدارت پارلیمانی بورڈ نے جمہوری مشق کو انجام دیا، 184 گھنٹے پر محیط عمل میں مرد و خواتین امیدواروں کو بڑی تسلی سے سنا گیا . مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ انتخابی امیدواروں کی سفارشات اور تجاویز پر غور کیا گیا، مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جو مشاورت کے اتنے بڑے، وسیع اور جامع عمل سے گزری . ان کا مزید کہنا ہے کہ انشاء اللہ پارلیمانی بورڈ جلد اپنے حتمی فیصلوں کا باضابطہ اعلان کرے گا . . .

متعلقہ خبریں