ن لیگ نے ایک اور جمہوری وانتخابی سنگِ میل کامیابی سے عبور کرلیا : مریم اورنگزیب


لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الحمدللہ مسلم لیگ ن نے ایک اور جمہوری و انتخابی سنگِ میل کامیابی سے عبور کر لیا۔ مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 2 دسمبر 2023ء سے شروع ہونے والے پارلیمانی بورڈ کے انٹرویوز کا سلسلہ آج مکمل ہو گیا، ملک بھر سے مسلم لیگ ن کے 2300 امیدواروں کے انٹرویوز ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی زیرِ صدارت پارلیمانی بورڈ نے جمہوری مشق کو انجام دیا، 184 گھنٹے پر محیط عمل میں مرد و خواتین امیدواروں کو بڑی تسلی سے سنا گیا۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ انتخابی امیدواروں کی سفارشات اور تجاویز پر غور کیا گیا، مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جو مشاورت کے اتنے بڑے، وسیع اور جامع عمل سے گزری۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ انشاء اللہ پارلیمانی بورڈ جلد اپنے حتمی فیصلوں کا باضابطہ اعلان کرے گا۔

Recent Posts

بھارتی اداکارہ نے سابق شوہر کرن ویر مہرا سے شادی کو سب سے بڑی غلطی قرار دے دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ریئیلٹی شو ’خطروں کے کھلاڑی‘ سیزن 14 سے شہرت حاصل کرنے والے کرن…

28 mins ago

ہم انسان ہیں، غلط فیصلے ہوجاتے ہیں: آغا علی

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی کا کہنا ہے کہ ہم…

39 mins ago

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف…

40 mins ago

خوشاب، ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13افراد جاں بحق

خوشاب(قدرت روزنامہ ) خوشاب میں ٹرک کھائی میں گرنے سے 13 افراد جاں بحق، 9…

44 mins ago

فیصل کریم کنڈی بیان بازی سے باز آجائیں، بیرسٹر سیف

پشاور(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ فیصل کریم…

48 mins ago

سندھ میں عیدالاضحیٰ کا سیکیورٹی پلان طلب

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے آئی جی سے عیدالاضحیٰ کا سیکیورٹی پلان…

56 mins ago