لاہور: خشک سردی سے نمونیا پھیلنے لگا، ویکسین دستیاب نہیں


لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں خشک سردی کی وجہ سے نمونیا تیزی سے پھیلنے لگا جبکہ اس کی ویکسین دستیاب نہیں۔میڈیکل اسٹورز مالکان کے مطابق لوگ نمونیا ویکسین لینے آ رہے ہیں لیکن مینوفیکچررز کی جانب سے ویکسین کی سپلائی روکی جانے کی وجہ سے ویکسین دستیاب نہیں۔
اس حوالے سے صدر فارماسِسٹ لیگل فورم نور مہر کا کہنا ہے کہ نمونیا کا سیزن ہے اور فارما والے اس سےفائدہ اٹھا رہے ہیں۔
اُنہوں نے بتایا ہے کہ میڈیکل اسٹورز نمونیا ویکسین بلیک میں بیچ رہے ہیں اور ڈریپ نمونیا ویکسین کی قیمت نہیں بڑھا رہا تو اس لیے مینوفیکچررز نے ویکسین کی سپلائی بھی روک دی ہے۔