نوشکی اور واشک میں مختلف ٹریفک حادثات اور واقعات میں 2 افراد جاں بحق
نوشکی/واشک (قدرت روزنامہ) ضلع واشک کے علاقے رخشان گراڑی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا تفصیلات کے مطابق ضلع واشک کے علاقے رخشان گراڑی میں رات گئے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔ جن کا تعلق ضلع کھچی مچھ سے بتایا جا رہا ہے۔ لیویز فورس ناگ نے نعش رورل ہیلتھ سینٹر ناگ منتقل کردی۔
دوسری جانب نوشکی کیڈٹ کالج کے سامنے کار اور موٹر سائیکل میں خوف تصادم کے دوران موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہو گیا۔جاں بحق شخص کی شناخت ظریف خان کے نام سے ہوئی ہے۔