کاغذات نامزدگی کی جانچ کا عمل مکمل، بلوچستان میں آر اوز نے فارمز 32 جاری کردیے
کوئٹہ(قدرت روزنامہ) ملک بھر میں 8فرور ی کو ہو نے والے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے امیدواروں کی جانب سے جمع کئے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہو نے کے بعد متعلقہ آر اوز نے فارمز جاری کردئےے ۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے قومی اسمبلی کی نشست حلقہ این اے 264کوئٹہ III کے ریٹرننگ آفیسر کے جاری کردہ فارم32کے مطابق جانچ پڑتال کے بعد نیشنل پارٹی کے میر کبیر احمد محمد شہی ، پیپلز پارٹی کے نوابزادہ جمال خان رئیسانی سمیت 34امید واروں کے کاغذات نامزد گی منظور کر لئے ۔
حلقہ این اے 254جھل مگسی کم کچھی کم نصیر آباد سے بلو چستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر خالد حسین مگسی،ہمایوں عزیز کرد، میر محمد عاصم کر د، سر دار یار محمد رند، میر سردار رند، میر بیبرگ سمیت 36امید واروں کے کاغذات نامزد گی منظور کر لئے جبکہ حلقہ این اے 257حب کم لسبیلہ کم آواران سے 32امید واروں نے کاغذات نامزد گی جمع کر اوئے تھے جن میں ایک امیدوار نظر شاہ بخاری کے کاغذات نامزد گی کو مسترد جبکہ محمد اسلم بھوتانی، سر دار محمد صالح بھوتانی ، شہزاد صالح بھوتانی، جام کما ل خان، علی حسن زہری، عر فان صالح بھوتانی سمیت 31امید واروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے ۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 263کوئٹہ سے روز ی خان کاکڑ، جمال شاہ کاکڑ، اصغرخان، محمود خان اچکزئی، حاجی لشکری رئیسانی، روبینہ عر فان سمیت 27امید واروں کے کاغذنات نامزد گی منظور کر لئے گئے ۔بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 8سبی سے پی بی 1شیرانی کم ژوب سے سر دار عبد الرحیم حریفال سمیت 33امید واروں کے کاغذات نامزد گی منظور کر گئے ۔حلقہ پی بی 8سبی سے نوا بزادہ بزیر خان مری، سر دار سر فراز چاکر ڈومکی، میر بالاچ خان ڈومکی، میر دوستین خان ڈومکی، میر سردار خان رند، سمیت 32امید واروں نے کاغذات نامزد گی منظور کر لئے ،حلقہ پی بی 11جھل مگسی سے نوابزد ہ سیف اللہ مگسی ، نوابزادہ طارق مگسی سمیت 16امید واروں کے کاغذات نامزد گی منظور جبکہ 4امید واروں کے کاغذات نامز دگی کو مسترد کر دیا گیا۔
حلقہ پی بی 12کچھی سے سر دار یار محمد رند، میر بیبرگ خان، میر سر دار خان رند سمیت 38امید واروں کے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ حلقہ پی بی 13نصیر آبادIمیر محمد صادق عمرانی ، میر بیبرگ رند سمیت37امید واروں جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 14نصیر آبادIIسے میر نعمت اللہ زہری، چنگیز خان سمیت 36امید واروں کے کاغذات نامزد گی منظور کر لئے ۔حلقہ پی بی 23آواران سے عبد القدوس بزنجو سمیت 11امید واروں کے کاغذات نامزد گی منظور کر لئے گئے ۔ حلقہ پی بی 26کیچ 2 سے سید احسان شاہ ، ڈاکٹر مالک بلوچ ،نواب بائیان گچکی سمیت 20امید واروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ۔بلو چستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 35سے میر نعمت اللہ زہری، نوابزدہ میر ضیاءاللہ سمیت 19امید واروں کے کاغذات نامزد گی منظور جبکہ میر ظفر اللہ خان زہری کے کاغذات نامزدگی کو مسترد کر دیا گیا ہے ۔ حلقہ پی بی 45کوئٹہ 8سے علی مدد ، بنگل خان، میر محمد عثمان پیرکانی ، میر ہمایوں عزیز کر د سمیت 29امید واروں کے کاغذات نامزد گی منظور کر لئے گئے ہیں ۔