بلوچ لاپتا افراد کے مسئلے کو پارلیمنٹ میں زیر بحث نہیں لاسکے تو اسے تالہ لگا دینا چاہیے، سینیٹر طاہر بزنجو
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے سینیٹر طاہر بزنجو نے کہا ہے کہ گزشتہ روز بھی ایوان بالا میں کورم کی نشاندہی کی گئی اور مجھے اطلاع بھی تھی کہ اجلاس شروع ہوتے ہی کورم پوائنٹ آﺅٹ کرنے کی سا زش کی جائیگی یہ ہاﺅس آف فیڈریشن ہے ہم اتنے اہم مسئلے پر بات کرنا چاہتے تھے اور اس مسئلے سے دنیا واقف ہے اور پارلیمنٹ میں اس سنگین مسئلے کو زیر بحث نہیں لاتے ہیں تو اس پارلیمنٹ کو تالہ لگائیں ان خیالات کااظہار میر طاہر بزنجو نے اپنے ویڈیو میں کہا ہے کہ ہمارا کہنا یہ ہے کہ بلوچ ماﺅں ،بہنوں کو انصاف دو ان کے لواحقین کے دکھ درد کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا ہے
بلوچستان میں لاپتہ افراد ایک حقیقت ہے اس مسئلے کا سامنا کریں اس مسئلے سے رائے فرار اختیار کرنے کی کوشش نہ کریں بلکہ لاپتہ افراد کے مسئلے کو ہمیشہ کیلئے حل کریں ہمارا حکومت سے پرزور مطالبہ ہے کہ آپ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے جو لیڈران ہیں آپ ان کے ساتھ نتیجہ خیز مذاکرات کریں بصورت دیگر یہ جو آئے دن کے دھرنے مظاہرے ہیں یہ بتدریج بہت بڑے پیمانے پر بلوچستان میں انتشار،افرا تفری میں تبدیل ہوسکتی ہے۔