اسٹیبلشمنٹ ہمارا راستہ روک رہی ہے، جلد اہم فیصلے کریں گے، بی این پی رہنما


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق چیئرمین پبلک اکاونٹ کمیٹی اختر حسین لانگو نے کہا ہے کہ ہمیں شروع دن سے یہ خدشہ تھا کہ اسٹیبلشمنٹ بی این پی کو انتخابات سے باہر رکھنے کی کوشش کریں گے سردار اختر جان مینگل کے کاغذات نامزدگی کوئٹہ اور خضدار سے مسترد ہونے کے بعد ہمارے خدشات درست ثابت ہوئے اس حوالے سے بلوچستان نیشنل پارٹی کا اجلاس بلا کر ہم فیصلہ کریں گے کہ ہم الیکشن میں جائیں گے یا اس کا بائیکاٹ کریں اس کا فیصلہ پارٹی کرے گی
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سردار اختر مینگل کے کوئٹہ اور خضدار سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا اختر حسین لانگو کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں یہ اندازہ تھا کہ گزشتہ 15دنوں سے جس طرح ہمارے راستے کو روکنے کیلئے ہتھکنڈے استعمال کررہے تھے تاہم سردار اخترمینگل کے خلاف فیصلہ آنے کے بعد یہ ثابت ہوگیا کہ وہ سلیکٹڈ لوگوں کو لانا چاہتے ہیں
عوام کے حقیقی نمائندوں کے راستہ کو روکنے کیلئے اس طرح کی سازشیں ہوتی ہیں بلوچستان نیشنل پارٹی کا اجلاس بلا کر اس پر فیصلہ کریں گے جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ عدالت نہیں جائیں گے تو انہوں نے کہا کہ عدالت جانے کا فیصلہ بھی ہماری پارٹی فیصلہ کرے گی کہ ہمیں اپنے عوام کے پاس جانا ہے یا عدالتوں میں جانا ہے اس کا فیصلہ بلوچستان نیشنل پارٹی کرے گی ۔