کوہلو اور خضدار سے مزید 4 نوجوان لاپتا


کوہلو (انتخاب نیوز) گزشتہ چار روز قبل کوہلو کے علاقے جنتلی کے دو رہائشی بارکھان کے شہر رکنی سے لاپتہ ہوگئے۔لاپتہ افراد کی شناخت خیر جان ولد میرن لوہارانی اور چٹاءولد صاحب خان لوہارانی مری کے نام سے ہوئی جو بارکھان کے شہر رکنی میں اشیا خورو نوش کا سامان خریدنے کے لیے آئے ہوئے تھے۔ چار روز گزرنے کے بعد بھی مذکورہ افراد کے حوالے سے معلومات نہیں مل سکی ہے،
اہلخانہ نے دونوں افراد کے جبری طور پر لاپتہ ہونے کی تصدیق کی۔ علاوہ ازیں مذکورہ دونوں افراد کے ساتھ روشن نامی شخص بھی لاپتہ ہے جس کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔ علاوہ ازیں گزشتہ رات خضدار سے دو نوجوان بادین اور جبران کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا گیا۔ اس حوالے سے لاپتہ افراد کے لواحقین نے حکام بالا سے مذکورہ افراد کی جلد اور بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔