نئے سال کا تحفہ: پنجاب حکومت کا ڈرائیونگ لائسنس پرانی فیسوں پر بنانے کا اعلان
لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب کی حکومت کی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس پرانی فیس کے ساتھ بنوانے کی تاریخ میں توسیع کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نئے سال کی خوشی میں پرانی فیس کے ساتھ ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی تاریخ میں 9 جنوری تک توسیع کر رہے ہیں، 10 تاریخ سے نئی فیسوں کے ساتھ ڈرائیونگ لائسنس بنائے جائیں گے۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے مزید کہا ہے کہ 9 دن کیلئے مزید ریلیف دے رہے ہیں، ابھی بھی شہریوں کے پاس ٹائم ہے کہ کئی گنا زیادہ فیسوں سے بچیں اور اپنے لائسنس بنوائیں۔