سانحہ 9 مئی: بانیٔ پی ٹی آئی، شاہ محمود، پرویز الہٰی سمیت 51 ملزمان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم


گوجرانوالا (قدرت روزنامہ)گوجرانوالا کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے گوجرانوالا کینٹ پر 9 مئی کو حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں بانیٔ پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی اور پرویز الہٰی سمیت 51 ملزمان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت میں مقدمے میں ملوث 51 ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی جاری ہے۔
عدالتی حکم پر ملزمان کے گھروں اور شہر کے اہم مقامات پر اشتہار آویزاں کیے گئے ہیں۔عدالت نے ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔مقدمے میں دہشت گردی کے ساتھ قتل کی دفعہ بھی لگائی گئی ہے۔
51 ملزمان کی فہرست میں بانیٔ پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، چوہدری پرویز الہٰی، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری بھی شامل ہیں۔
مراد سعید، حماد اظہر، فرخ حبیب، عمر ایوب، علی امین گنڈا پور، زرتاج گل، زبیر نیازی، اکرم ساہی، شوکت بھٹی،احمد چٹھہ، بلال اعجاز اور ظفر اللّٰہ چیمہ کے نام بھی ملزمان میں شامل ہیں۔

Recent Posts

ہم بلوچستان کی معدنیات کے مالک ہیں، کسی کو بیچنے نہیں دیں گے، عبدالرحیم زیارتوال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال نے کہاہے کہ پاکستان کوبچاناہے…

2 mins ago

پاکستان ایران ٹریڈ گیٹ مال بردار گاڑیوں کیلئے کھولنے کے احکامات

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ایران ٹریڈ گیٹ کو مال بردار گاڑیوں کے لیے 24 گھنٹے کھولنے کے…

31 mins ago

گوادر میں تاریخ کی بدترین ٹرالرنگ کا خاتمہ کیا جائے، بی این پی گوادر

گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر کے غریب ماہیگیروں پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،حکومت…

35 mins ago

بلوچستان پہلی ترجیح ہونا چاہیے، سیاست دان عوام سے جھوٹ بولنا بند کریں، ظہور بلیدی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی میر ظہور احمد بلیدی…

60 mins ago

کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی ختم نہ کی تو بلوچستان حکومت کو نتائج کا سامنا کرنا ہوگا، پی ایف یو جے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی ختم کریںورنہ نتائج کا سامنا کرنا…

1 hour ago

کوئٹہ میں گیس اور بجلی کی روزانہ بندش قابل مذمت ہے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ گیس ،بجلی کی روزانہ…

1 hour ago