کاغذاتِ نامزدگی مسترد، الیکشن ٹریبونل کا فردوس شمیم کی اپیل پر سماعت سے انکار


کراچی (قدرت روزنامہ)کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے پر الیکشن ٹریبونل میں ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
سندھ ہائی کورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونل کے جسٹس ارشد حسین نے کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے پر رہنما تحریکِ انصاف فردوس شمیم نقوی کی درخواست کی سماعت سے انکار کر دیا۔
اس کے ساتھ ہی فردوس شمیم نقوی کی درخواست نئے بینچ کے روبرو پیش کرنے کے لیے چیف جسٹس کو بھیج دی گئی۔ واضح رہے کہ فردوس شمیم نقوی کے این اے 236 سے آر او نے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کیے تھے۔