الیکشن کمیشن کا چیئرمین پیمرا کو مراسلہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پیمرا کو مراسلہ لکھ دیا . مراسلے میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے میڈیا کے خلاف ایکشن لیا جائے .


الیکشن کمیشن کا کہناہے کہ بعض چینلز پول سروے نشر کر رہے ہیں، ضابطۂ اخلاق میں اس کی ممانعت ہے . مراسلے میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ضابطۂ اخلاق میں میڈیا کو پولنگ اسٹیشن اور حلقوں سے سروے اور پول سے روکا گیا ہے .
الیکشن کمیشن کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یہ سرگرمیاں ووٹر پر اثر انداز ہوتی ہیں اور الیکشن کے عمل میں خلل ڈالتی ہیں . مراسلے میں الیکشن کمیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیمرا ایسے چینلز کے خلاف فوری ایکشن لے کر رپورٹ جمع کرائے .

. .

متعلقہ خبریں