شاہین آفریدی نیوزی لینڈ کیخلاف اچھی کپتانی کریں گے: فخر زمان


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان کا کہنا ہے کہ اُمید ہے کہ شاہین شاہ آفریدی نیوزی لینڈ کے خلاف اچھی کپتانی کریں گے . لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ کسی بھی ٹیم کے لیے مقابلہ ضروری ہوتا ہے .


انہوں نے کہا کہ اچھی بات ہے کہ ایک پوزیشن کے لیے بہت سارے کھلاڑی آگئے ہیں، مجھے کپتان اور کوچ کی جانب سے پیغام ملا کہ ون ڈاؤن کھیلنا ہے .
فخر زمان کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی نے لاہور قلندرز کی اچھی کپتانی کی ہے، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور انٹرنیشنل کرکٹ میں فرق ہے . قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹر نے یہ بھی کہا کہ اچھا اور برا وقت ہر کھلاڑی پر آتا ہے، پُرامید ہوں کہ بابر اعظم بڑا اسکور کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں