رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ریلوے کو تاریخ ساز آمدنی
لاہور (قدرت روزنامہ)مالی سال 24-2023ء کی پہلی ششماہی میں ریلوے کو تاریخ ساز آمدنی ہوئی ہے۔سی ای او ریلوے عامر بلوچ کے اعلامیے کے مطابق پاکستان ریلوے نے 6 ماہ میں 41 ارب روپے کما لیے، گزشتہ سال یہ آمدن 28 ارب روپے تھی۔
انہوں نے بتایا ہے کہ دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال سے ریکارڈ آمدن کا حصول ممکن ہوا ہے۔سی ای او ریلوے کا کہنا ہے کہ ریلوے کے ملازمین کی محنت سے سال کا ٹارگٹ 11 ماہ میں حاصل کر لیں گے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ ایم ایل ون کے آغاز سے معاملات مزید بہتر ہو جائیں گے، تنخواہوں کی تاخیر میں بھی کمی ہوئی ہے، ادائیگی وقت پر لے آئیں گے۔ سی ای او ریلوے عامر بلوچ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سروسز میں مزید بہتری لائیں گے، سفری سہولتیں بھی بڑھائیں گے۔