نئے سال کے پہلے دن ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ


کراچی(قدرت روزنامہ) اوگرا نے نئے سال کا پہلے دن ہی ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔اوگرا نے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ 1 روپے 56 پیسے اضافے کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 256 روپے 42 پیسے فی کلو مقرر ہوگئی۔
ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 18 روپے 52 پیسے مزید مہنگا ہونے کے بعد 3 ہزار 25 روپے 87 پیسے کا ہوگیا۔ دسمبر میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 7 روپے 52 پیسے مقرر تھی۔