8 فروری کو پی پی کامیاب ہوگی، بلاول وزیراعظم بنیں گے، مراد علی شاہ


سیہون (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ 8 فروری کو پیپلز پارٹی کامیاب ہوگی، بلاول بھٹو وزیراعظم بنیں گے۔ سیہون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو لاہور، لاڑکانہ اور قمبر سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی مخالف پانچ سال گم ہوجاتے ہیں اور الیکشن میں ظاہر ہوتے ہیں۔
سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ حالات کبھی بہتر نہیں ہوتے، دہشتگردی کا مسئلہ ملک میں ہے۔ پیپلز پارٹی دہشتگردوں کے نشانے پر رہی ہے۔ اگر الیکشن ملتوی ہوئے تو دہشتگرد کامیاب ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اپنے نانا اور شہید بینظیر بھٹو کے مشن کو پورا کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان پر حملےکی شدید مذمت کرتا ہوں۔