سلمان خان اور دھرمیندر جمال کودو کے بخار میں مبتلا


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے بھائی جان سُپر اسٹار سلمان خان اور بھارتی میوٹ (گونگے) ولن بوبی دیول کے والد و لیجنڈری اداکار دھرمیندر جمال کودو کے بخار میں مبتلا ہوگئے . حال ہی میں معروف بھارتی ریئلٹی شو بگ باس 17 میں ارباز خان، سہیل خان، میکا سنگھ اور دھرمیندر نے بطور مہمان شرکت کی .


پروگرام کا پرومو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے جس میں اداکار و پرڈیوسر سہیل خان اور گلوکار میکا سنگھ کے ساتھ ریئلٹی شو کے میزبان سلمان خان بوبی دیول کے مقبول انداز کو اپناتے ہوئے یعنی خالی گلاس سر پر رکھ کر ڈانس کرتے نظر آئے .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by ColorsTV (@colorstv)


تاہم لیجنڈری اداکار دھرمیندر جمال کودو کی دھن پر اپنے بیٹے کے انداز کو اپنانے کی بجائے خالی گلاس پہلے ہاتھ میں پھر منہ میں پکڑ کر اسے بیلنس کرنے کی کوشش کرتے رہے .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Sunny Deol (@iamsunnydeol)


یاد رہے کہ اس سے قبل کرسمس کے موقع پر سنی دیول نے بھی اپنے بھائی کی وجہ شہرت بننے والی جمال کودو کی دھن پر اپنے ہی انداز میں رقص کر کے دکھایا تھا .
واضح رہے کہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم اینمل میں جہاں اداکار رنبیر کپور نے شاندار پرفارمنس دی وہیں بوبی دیول نے بھی پوری فلم میں کچھ کہے بغیر پرستاروں کے دل جیت لیے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں