چین کو فروزن بیف گوشت بیچنے والا پاکستان خطے کا پہلا ملک بن گیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان پڑوسی ملک چین کو فروزن بیف گوشت فروخت کرنے والا خطے کا پہلا ملک بن گیا ہے۔پاکستان نے چین کو فروزن بیف گوشت کی پہلی کھیپ بھیج دی ہے۔
چین کو فروزن بیف گوشت ایکسپورٹ سے تجارتی خسارہ کم کرنے میں مدد ملے گی۔ چین نے سال 2022 میں 30 لاکھ میٹرک ٹن گوشت درآمد کیا تھا۔
دا آرگینک میٹ کمپنی لمیٹڈ خطے سے چین کو گوشت ایکسپورٹ کرنے والی دوسری رجسٹرڈ کمپنی ہے۔