سندھ

حسان نیازی کا عدالت سے فرار، علی زیدی اور حلیم عادل پر فرد جرم عائد


کراچی(قدرت روزنامہ)جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے سٹی کورٹ سے حسان نیازی کو فرار کرانے کے مقدمے میں استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما علی زیدی اور صدر تحریک انصاف سندھ حلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد کردی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو سٹی کورٹ سے حسان نیازی کو فرار کرانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ رہنما استحکام پاکستان پارٹی علی زیدی اور صدر تحریک انصاف سندھ حلیم عادل شیخ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کردی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا جس پر عدالت نے سماعت 6 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے گواہوں کو طلب کرلیا۔ واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ سٹی کورٹ میں درج ہے۔

متعلقہ خبریں