سانولی رنگت کی وجہ سے ہونیوالی طعنہ زنی پر اداکارہ آمنہ الیاس کھل کر بول پڑیں

کراچی (قدرت روزنامہ) اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس کا کہنا ہے کہ سانولی رنگت کی لڑکیوں کو آج بھی منفی کردار دئیے جاتے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ آمنہ الیاس کا کہنا تھا کہ اداکاری کا آغاز کیا تو مجھے سانولی رنگت کے طعنے دئیے جاتے تھے۔ ڈراموں کی شوٹنگ اور ماڈلنگ کے لیے رنگت گوری دکھانے کے لیے مختلف کریمز لگائی جاتی تھیں۔ میرے لیے سب بہت عجیب اور تکلیف دہ تھا۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میرے گھر میں سب کی رنگت سانولی ہے اس لیے کبھی احساس نہیں ہوا تاہم جب اداکاری شروع کی تو سانولی رنگت کے طعنے ملے۔ سانولی لڑکیوں کو آج بھی منفی کردار دئیے جاتے ہیں اور انہیں سگریٹ پیتے ہوئے دکھایا جاتا ہے۔

آمنہ الیاس اس سے قبل بھی شوبز میں سانولی رنگت کے فنکاروں اور خصوصی طور پر اداکاراؤں کے ساتھ ناروا سلوک پر بات کرتی رہی ہیں۔

Recent Posts

امریکا نے چینی الیکٹرک گاڑیوں اور سولر پینل پر 100 فیصد ٹیکس عائد کردیا

اقدام کا مقصد امریکی شہریوں کے روزگار کا تحفظ ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس امریکا (قدرت…

59 mins ago

سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کمی

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ریلیف کا ایک اور ٹھنڈا جھونکا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سولر…

1 hour ago

جاپانی کمپنیوں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں،مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جاپان کے سفیر واڈامتسوہیرو کی ملاقات لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ…

2 hours ago

کرغزستان میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا، نہ ہی کسی طالبہ سے زیادتی ہوئی، نائب وزیراعظم

واپسی کے خواہشمند طلبا کو حکومت اپنے خرچے پر لائے گی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار…

2 hours ago

خیبرپختونخوا حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے 3 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا اعلان

کسانوں کو فی من گندم کی قیمت3900 روپے دی جائے گی، صوبائی وزیرخوراک پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخواحکومت…

2 hours ago

کراچی : ڈیفنس کے بنگلے میں جواں سال ملازمہ کی پراسرار ہلاکت پر ورثا سراپا احتجاج

پاریہ کماری کی ہلاکت کا واقعہ 12 مئی کو پیش آیا تھا کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی…

2 hours ago