لاہور ہائیکورٹ؛ بلے کا نشان واپس لینے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ


لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف سے بلے کا نشان واپس لینے کے خلاف درخواست کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ہائی کورٹ نے بلے کا نشان واپس لینے کے خلاف کیس کی سماعت کی۔
وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن کمشنر پنجاب پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ تسلیم نہیں کررہا۔ وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا کہ درخواست ناقابلِ سماعت ہے درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہے۔
لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی پٹیشن پر سوالات اٹھاتے ہوئے جواب مانگ لیے۔
عدالت نے پوچھا کہ کیا ہائیکورٹ ان معاملات میں دخل اندازی کر سکتی ہے جو سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہو، کیا جو ریلیف کسی اور عدالت سے ملا ہے یہی ریلیف لاہور ہائیکورٹ دے سکتی ہے؟ کیا سیاسی جماعت نے الیکشن ایکٹ کے سیکشن 215 ( 5) کو چیلنج کیا ہے؟، درخواست گزار ان سوالات کے تحریری جواب جمع کرائے۔ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔