آئی جی کمپلینٹ سیل پر رواں سال 30 دسمبر تک مختلف نوعیت کی 77522 عوامی شکایات موصول


کراچی(قدرت روزنامہ)آئی جی کمپلینٹ سیل پر رواں سال 30 دسمبر تک مختلف نوعیت کی 77522 عوامی شکایات ذریعہ فونز, موبائل فونز,ہیلپ لائن,ای میل,واٹس ایپ و ڈاک موصول ہوئیں جن پر متعلقہ پولیس کو بروقت ذریعہ مکتوب ازالہ اقدامات کے احکامات جاری کرتے ہوئے تعمیلی رپورٹس طلب کی گئیں۔سندھ پولیس رپورٹ کے مطابق پولیس نے مجموعی طور پر موصولہ شکایات میں سے 74442 شکایات کو عمدہ اور بہترین حکمت عملی سے حل کیا جبکہ زیرالتواء 3080 شکایات کے حل کے لیئے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے۔
ترجمان کے مطابق آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ کو جرائم کے خلاف سندھ پولیس کی گذشتہ 363 دنوں کی کارکردگی میں مذید بتایا گیا کہ ہوٹل آئی مینجمنٹ سسٹم سندھ کی جدید تیکنیکس کی بدولت کراچی کے مختلف اضلاع سمیت سندھ پولیس کے دیگر اضلاع سے مجموعی طور پر 259 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جس میں 122 اشتہاری اور 137 مفرور ملزمان شامل ہیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ دوران اسنیپ چیکنگ,چھاپہ مار کاروائیوں اور دیگر ضروری اقدامات سندھ پولیس نے تلاش ایپ ڈیوائس کے استعمال سے 228 مفرور/اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرنیکے ساتھ ساتھ 146 ڈیڈ باڈیز کی شناخت کو بھی ممکن بنایا ہے۔