ادارے، حکومت، الیکشن کمیشن مولانا فضل الرحمٰن کے تحفظات کو سنجیدگی سے لیں: حافظ حمد اللّٰہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ ریاستی ادارے، نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن مولانا فضل الرحمٰن کے تحفظات کو سنجیدگی سے لیں . جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن بار بار سیکیورٹی خطرات، بےامنی اور موسم کی بات کر رہے ہیں .


انہوں نے کہا کہ موسم سرما میں بالائی علاقوں سے لوگ شہری علاقوں میں آتے ہیں، بےامنی، سیکیورٹی خطرات ہوں، لوگ گھروں سے نہ نکل سکیں تو ووٹ سے محروم ہوتے ہیں . حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ الیکشن سے متعلق سوالات اٹھیں تو بہتر ہے پُرامن ماحول دیں، 8 فروری کو الیکشن سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے .
جی یو آئی کے رہنما نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کا مطالبہ ہے ووٹر، شہریوں، جے یو آئی قیادت کو سیکیورٹی دیں، اگر اس بات کو ملک کی بڑی سیاسی جماعتیں سنجیدہ نہیں لیتیں تو ان سے پوچھیں . ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر خدانخواستہ کچھ ہوتا ہے تو مسلم ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت سوال کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں