ادارے، حکومت، الیکشن کمیشن مولانا فضل الرحمٰن کے تحفظات کو سنجیدگی سے لیں: حافظ حمد اللّٰہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ ریاستی ادارے، نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن مولانا فضل الرحمٰن کے تحفظات کو سنجیدگی سے لیں۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن بار بار سیکیورٹی خطرات، بےامنی اور موسم کی بات کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موسم سرما میں بالائی علاقوں سے لوگ شہری علاقوں میں آتے ہیں، بےامنی، سیکیورٹی خطرات ہوں، لوگ گھروں سے نہ نکل سکیں تو ووٹ سے محروم ہوتے ہیں۔حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ الیکشن سے متعلق سوالات اٹھیں تو بہتر ہے پُرامن ماحول دیں، 8 فروری کو الیکشن سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے۔
جی یو آئی کے رہنما نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کا مطالبہ ہے ووٹر، شہریوں، جے یو آئی قیادت کو سیکیورٹی دیں، اگر اس بات کو ملک کی بڑی سیاسی جماعتیں سنجیدہ نہیں لیتیں تو ان سے پوچھیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر خدانخواستہ کچھ ہوتا ہے تو مسلم ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت سوال کریں گے۔

Recent Posts

24 نومبر کا احتجاج مطالبات پورے ہونے تک ختم نہیں ہوگا، بشریٰ بی بی کی پارٹی رہنماؤں کو اہم ہدایات جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ…

1 min ago

بشریٰ بی بی اور علیمہ خان کو پی ٹی آئی میں مرکزی عہدے ملے تو ردعمل کیا ہوگا؟ علی محمد خان نے بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما علی محمد خان…

11 mins ago

پنجاب: اسموگ کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش میں 24 نومبر تک توسیع، تعمیراتی سرگرمیوں پر پابندی بھی برقرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اسموگ کے بڑھتے ہوئے چیلنج کے پیش نظر لاہور…

26 mins ago

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

7 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

7 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

7 hours ago