میں دپیکاپڈوکون جیسی دکھتی ہوں، اس سے اچھی بات اور کیا ہو سکتی ہے، فریال محمود


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی معروف اداکارہ، ماڈل و ڈانسر فریال محمود نے مداحوں کی جانب سے خود کو بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون سے ملائے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
جَلد ہی فلم ’وکھری‘ میں مرکزی کردار ادا کرتے نظر آنے والی اداکارہ فریال محمود نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے۔فریال محمود کے اس انٹرویو سے ایک مختصر سا کلپ وائرل ہو گیا ہے جس میں وہ انتہائی پرجوش اور خوش دکھائی دے رہی ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Amna Rasool (@allpakshowbizstarz)


فریال محمود کی اس خوشی کی وجہ کچھ اور نہیں بلکہ خود کا مداحوں کی جانب سے دپیکا پڈوکون سے کیے جانے والا موازنہ ہے۔فریال محمود کے مطابق وہ دپیکا پڈوکون کی بہت بڑی مداح ہیں۔
فریال محمود کا انٹرویو کے دوران کہنا ہے کہ اُنہیں بہت اچھا لگتا ہے کہ جب اُنہیں کوئی کہتا ہے کہ وہ دپیکا پڈوکون جیسی نظر آتی ہیں۔
فریال محمود کا اس سے متعلق مزید کہنا ہے کہ اُنہیں یہ مشابہت بہت اچھی لگتی ہے، اس سے اچھی اور کیا بات ہو سکتی ہے کہ وہ دپیکا پڈوکون جیسی نظر آتی ہیں۔