زینب شبیر کی طبیعت ناساز، اسپتال پہنچ گئیں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ زینب شبیر سال 2024ء کے شروع ہوتے ہی بیمار ہو کر اسپتال پہنچ گئیں۔جیو انٹرٹینمنٹ کے بلاک بسٹر سوپ سیریل ’پیا نام کا دیا‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ زینب شبیر کی طبیعت ناساز ہو گئی۔
اداکارہ نے اسپتال سے ہاتھ پر لگی ڈرپ کے ساتھ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی ہے اور مداحوں کو اپنی ناساز طبیعت سے متعلق آگاہ کیا ہے۔


اداکارہ کا اپنی اسٹوری پر لکھنا ہے کہ 2024ء کا پہلا دن ایسے گزر رہا ہے۔دوسری جانب زینب شبیر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ بھی شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں اُن کا لکھنا ہے کہ ہر کسی کو نیا سال منانے کا موقع نہیں ملتا۔
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ’تو آئیے اس سال کا آغاز کریں اور صبر کریں، بے شک اللّٰہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے، ’اور یقیناً آخرت تمہارے لیے موجودہ سے بہتر ہے،‘ ’ہمیں کچھ نہیں ہوگا سوائے اس کے جو اللّٰہ نے ہمارے لیے لکھ دیا ہے۔‘

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by 𝐙𝐚𝐢𝐧𝐚𝐛 𝐒𝐡𝐚𝐛𝐛𝐢𝐫 (@zainabshabbir.11)


زینب شبیر کا اپنے انسٹاگرام پیغام میں مزید لکھنا ہے کہ ’آئیے نئے سال کے لیے عزم کریں کہ ان لوگوں کی مدد کریں گے جنہیں آپ کی مدد کی ضرورت ہے، آئیے نیا سال یہاں سے شروع کریں کہ انسانوں میں امن لانے کی تھوڑی سی کوشش کریں گے۔‘