بھارتی خفیہ ایجنسی سے رابطہ، ملزمان کی درخواست ضمانت خارج


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) انسدادِ دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے رابطہ رکھنے والے ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں . ملزمان ارسلان واجد اور محمد دین کی ضمانت کی درخواستوں پر جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی .


عدالت میں پراسیکیوٹر راجا نوید نے کہا کہ پاکستان میں تخریب کاری کے لیے ملزمان نے ’را‘ ایجنٹس سے پیسے وصول کیے، پولیس نے ’را‘ کے دیے ہوئے پیسے دونوں ملزمان سے برآمد کیے .
انہوں نے کہا کہ دونوں ملزمان سے اسلحہ و بارود بھی برآمد ہوا ہے، دونوں ملزمان کے خلاف ثبوتوں سے تخریب کاری کی نیت ظاہر ہوتی ہے .
عدالت میں وکلاء صفائی نے کہا کہ دونوں ملزمان کے خلاف کیس جھوٹا ہے اور بلاوجہ بنایا گیا . بعد ازاں اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے دونوں ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں

. .

متعلقہ خبریں