اگر اس طرح کا الیکشن کروانا ہے تو کیوں اتنا خرچہ کیا جا رہا ہے؟ نیاز اللّٰہ نیازی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما نیاز اللّٰہ نیازی نے کہا ہے کہ اگر اس طرح کا الیکشن کروانا ہے تو کیوں اتنا خرچہ کیا جا رہا ہے؟اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیاز اللّٰہ نیازی نے کہا کہ
لندن پلان کامیاب بنانے کے لیے ایک پارٹی کو الیکشن سے باہر کیا جا رہا ہے، پی ٹی آئی امیدواروں کے بنیادی حقوق سلب کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ سے درخواست ہے اس صورتِ حال پر نوٹس لیں، اعتراضات اتنے مضحکہ خیز ہیں کہ جج صاحب بھی اس پر ہنس رہے تھے۔
نیاز اللّٰہ نیازی کا کہنا ہے کہ میرے اوپر کوئی ایف آئی آر نہیں، نہ ہی اداروں کے خلاف بولنے کا کوئی الزام ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم آئین و قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، اس پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔