امریکا میں ارب پتی تاجر کی بیوی اور بیٹی کو قتل کرکے خودکشی


بوسٹن(قدرت روزنامہ)امریکی ریاست میساچوسٹس میں بھارتی نژاد بزنس مین نے اپنی 5 ملین ڈالر کی حویلی میں اہلیہ اور جواں سال بیٹی کو قتل کرنے کے بعد اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا . امریکی میڈیا کے مطابق ایک انتہائی پُرتعیش حویلی سے تین افراد کی لاشیں ملی ہیں .

جن کی شناخت بھارتی نژاد 57 سالہ راکیش، 54 سالہ ٹینا اور 18 سالہ آریانا کے نام سے ہوئی ہیں .
دی نیویارک پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے راکیش کمل کی وسیع و عریض حویلی 19 ہزار مربع فٹ پر محیط ہے . جس میں 11 بیڈ اور 14 باتھ رومز ہیں اور یہ حویلی ریاست کے امیر ترین اور محفوظ علاقے میں واقع ہے . اس حویلی کو راکیش کمل نے 2019 میں 4 ملین امریکی ڈالر میں خریدا تھا اور اب اس کی مالیت 5.45 ملین امریکی ڈالر ہے تاہم اب ایک سال قبل نیلامی میں اسے 3 ملین امریکی ڈالر میں فروخت کیا گیا تھا .
ٹینا اور راکیش EduNova نامی تعلیمی ادارہ کمپنی چلا رہے تھے . ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ جوڑے کو حالیہ برسوں میں مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا . ان کی کمپنی 2016 میں شروع کی گئی تھی اور دسمبر 2021 میں تحلیل کر دی گئی تھی . راکیش اور ٹینا کی بیٹی آریانا مڈل بیری کالج کی طالبہ تھی جس کے اخراجات 64 ہزار 800 ڈالرز سالانہ تھے .
پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک خودکشی بعد از قتل کی وجوہات کا تعین نہیں ہوسکا ہے . راکیش کمل کی لاش کے پاس اسلحہ بھی ملا ہے جو راکیش کے نام پر رجسٹرڈ نہیں ہے . تینوں کی اموات اسی بندوق سے ہوئی .
پولیس کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ بندوق کی مکمل فرانزک اور بیلسٹکس ٹیسٹنگ کو حتمی شکل نہیں دی گئی . اسلحے کے اصل مالک کی تلاش میں شراب، نشے، اسلحہ، اور دھماکہ خیز مواد کے بیوپاریوں سے معلومات حاصل کی جا رہی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں