امریکا میں ارب پتی تاجر کی بیوی اور بیٹی کو قتل کرکے خودکشی


بوسٹن(قدرت روزنامہ)امریکی ریاست میساچوسٹس میں بھارتی نژاد بزنس مین نے اپنی 5 ملین ڈالر کی حویلی میں اہلیہ اور جواں سال بیٹی کو قتل کرنے کے بعد اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔امریکی میڈیا کے مطابق ایک انتہائی پُرتعیش حویلی سے تین افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ جن کی شناخت بھارتی نژاد 57 سالہ راکیش، 54 سالہ ٹینا اور 18 سالہ آریانا کے نام سے ہوئی ہیں۔
دی نیویارک پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے راکیش کمل کی وسیع و عریض حویلی 19 ہزار مربع فٹ پر محیط ہے۔ جس میں 11 بیڈ اور 14 باتھ رومز ہیں اور یہ حویلی ریاست کے امیر ترین اور محفوظ علاقے میں واقع ہے۔ اس حویلی کو راکیش کمل نے 2019 میں 4 ملین امریکی ڈالر میں خریدا تھا اور اب اس کی مالیت 5.45 ملین امریکی ڈالر ہے تاہم اب ایک سال قبل نیلامی میں اسے 3 ملین امریکی ڈالر میں فروخت کیا گیا تھا۔
ٹینا اور راکیش EduNova نامی تعلیمی ادارہ کمپنی چلا رہے تھے۔ ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ جوڑے کو حالیہ برسوں میں مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ان کی کمپنی 2016 میں شروع کی گئی تھی اور دسمبر 2021 میں تحلیل کر دی گئی تھی۔ راکیش اور ٹینا کی بیٹی آریانا مڈل بیری کالج کی طالبہ تھی جس کے اخراجات 64 ہزار 800 ڈالرز سالانہ تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک خودکشی بعد از قتل کی وجوہات کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ راکیش کمل کی لاش کے پاس اسلحہ بھی ملا ہے جو راکیش کے نام پر رجسٹرڈ نہیں ہے۔ تینوں کی اموات اسی بندوق سے ہوئی۔
پولیس کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ بندوق کی مکمل فرانزک اور بیلسٹکس ٹیسٹنگ کو حتمی شکل نہیں دی گئی۔ اسلحے کے اصل مالک کی تلاش میں شراب، نشے، اسلحہ، اور دھماکہ خیز مواد کے بیوپاریوں سے معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

Recent Posts

پنجاب میں شہریوں کی سہولت کیلیے ایس ایل تھری کی جلد از جلد تکمیل کا حکم دیدیا گیا

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے صوبائی وزیر کمیونیکیشن اینڈ ورکس صہیب احمد…

1 hour ago

پارٹی شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا ، اب پارٹی میرے بارے میں جو چاہے فیصلہ کرلے، شیر افضل مروت کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر…

2 hours ago

آئرلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میں کس اہم کھلاڑی کو آرام دیا جائے گا ؟ جانیے

ڈبلن(قدرت روزنامہ) آئرلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20میں ٹیم انتظامیہ تین سپنرز کا انتخاب کر…

3 hours ago

امریکہ کا دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے ساتھ مل کر لڑنے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکہ نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور داعش کے…

3 hours ago

پیپلز پارٹی آئینی عہدے بھی لے رہی ہے اور کہتی ہے ہم حکومت میں نہیں ،مولانا فضل الرحمان

فیصل آباد (قدرت روزنامہ) سربراہ جے یوآئی (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ…

3 hours ago

علی محمد خان نے شیرافضل مروت کو موقع دینے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما تحریک انصاف علی محمد خان شیرافضل کی حمایت میں سامنے آگئے،…

3 hours ago