ایمن اور منال خان نے 2024ء میں وزن کم کرنے کی ٹھان لی
کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری میں واضح پہچان رکھنے والی جڑواں اداکار بہنیں، ایمن خان اور منال خان نے 2024ء میں وزن کم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔یاد رہے کہ ایمن خان نے گزشتہ برس اگست میں اپنی دوسری بیٹی جبکہ منال خان نے نومبر میں اپنے پہلے بچے کو جنم دیا تھا۔
حال ہی میں مائیں بننے والی یہ دونوں بہنیں حمل کے سبب اضافی وزن کا شکار ہیں جس سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے دونوں نے کمر کس لی ہے۔
View this post on Instagram
ایمن خان اور منال خان نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے کمنٹ باکس میں عزم کیا ہے کہ وہ سال 2024ء میں اپنا وزن کم کریں گی اور پہلے کی طرح دوبارہ سلم اور اسمارٹ بن جائیں گی۔
ایمن خان نے 2024 کے آغاز پر ایک انسٹاگرام پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے اُن کے نئے سال کے عزائم سے متعلق سوال کیا تھا۔
اس پوسٹ پر منال خان نے اپنے ارادوں کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ 2024 میں اپنے ’پریگنینسی ویٹ‘ کو کم کریں گی۔
منال خان کے جواب کے بعد جہاں کئی صارفین نے بھی وزن کم کرنے کے ارادے کا اظہار کیا وہیں ایمن خان نے بھی کہا کہ وہ بھی اسی ارادے کے ساتھ نئے سال کا آغاز کر رہی ہے۔