نواز شریف کے کاغذاتِ نامزدگی منظوری کیخلاف اپیل سماعت کیلئے منظور


لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 سے کاغذاتِ نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل سماعت کے لیے منظور کرلی گئی۔
اعظم سواتی نے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کو چیلنج کیا ہے جس پر عدالت کی طرف سے نواز شریف کو کل کے لیے نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔
کیس کی سماعت کل الیکشن ٹربیونل کے سربراہ جسٹس کامران حیات کریں گے۔ اعظم سواتی کی طرف سے سردار بشارت ایڈووکیٹ نے رٹ دائر کی تھی۔