برٹنی اسپیئرز کا میوزک انڈسٹری میں واپس نہ آنے کا اعلان
کراچی (قدرت روزنامہ)معروف امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز نے دوبارہ میوزک انڈسٹری میں واپس نہ آنے کا اعلان کردیا۔سوشل میڈیا پر 42 سالہ برٹنی اسپیئرز نے کہا کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ میں ایک نئی البم کرنے کے لیے لوگوں کی طرف رجوع کر رہی ہوں، میں میوزک انڈسٹری میں کبھی واپس نہیں آؤں گی۔
برٹنی اسپیئرز نے لکھا کہ زیادہ تر خبریں کچرا ہیں، میں نے گزشتہ 2 سال کے دوران اپنا نام ظاہر کیے بغیر دوسرے لوگوں کے لیے 20 سے زائد گانے لکھے۔
برٹنی اسپیئرز نے لکھا کہ جن لوگوں نے میری کتاب پڑھی ہے انہیں بتانا چاہتی ہوں کہ اس میں میرے بارے میں بہت کچھ ہے جو آپ لوگ نہیں جانتے۔
View this post on Instagram
انہوں نے لکھا کہ میں نام ظاہر کیے بغیر دوسروں کے لیے لکھتی ہوں اور یہ مجھے اچھا لگتا ہے۔