منظور پشتین کی متنازع ٹوئٹس کیس میں ضمانت منظور


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے مرکزی رہنما منظور پشتین کی متنازع ٹوئٹس کیس میں ضمانت منظور کر لی۔اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے منظور پشتین کی ضمانت منظور کی۔
منظور پشتین کی ضمانت 30 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کی گئی۔ وکیل صفائی عطا اللّٰہ کنڈی نے کہا کہ شریک ملزم علی وزیر کو کیس سے ڈسچارج کر دیا گیا، انسداد دہشت گردی عدالت نے دیگر 2 کیسز میں بھی ضمانت منظور کی۔