مسئلہ کشمیر کی وجہ سے غزہ کا درد سمجھ سکتے ہیں، احمد شاہ


کراچی (قدرت روزنامہ)نگراں وزیر اطلاعات سندھ احمد شاہ نے کہا ہے کہ کشمیر کے مسئلے کی وجہ سے غزہ کا درد سمجھ سکتے ہیں۔ایرانی قونصل خانہ میں جنرل قاسم سلیمانی کی برسی پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک مظلوم قومیں معاشی طور پر مضبوط نہیں ہوتیں تب تک حقوق نہیں ملتے۔
اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے کہا کہ ایران کے انقلاب سے اب تک 70 ہزار ایرانی دہشتگردی کا نشانہ بنے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کو فلسطینیوں کی خدمت کے لیے یاد رکھا جائے گا۔