بلوچستان ہائیکورٹ الیکشن ٹربیونل نے سردار اختر مینگل کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دیدی
کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان ہائیکورٹ الیکشن ٹربیونل نے سردار اختر مینگل کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دیدی۔ الیکشن ٹربیونل جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کیخلاف اختر مینگل کی اپیل منظور کرلی ۔
سردار اختر مینگل نے این اے 264 کوئٹہ 3 کے آر او کے فیصلے کیخلاف الیکشن ٹربیونل سے رجوع کیا تھا۔