امریکا میں امام مسجد فائرنگ سے جاں بحق

نیوجرسی(قدرت روزنامہ)امریکی ریاست نیو جرسی میں امام مسجد فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہوگئے . غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست نیوجرسی کے شہر نیو آرک کی مسجد کے باہر امام مسجد حسن شریف کو نشانہ بنایا گیا .

حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے . پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مسجد کے باہر پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں . حسن شریف 2006 سے نیوآرک انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ٹرانسپورٹ سیکورٹی افسر کے فرائض انجام دے رہے تھے . فائرنگ کے بعد مسجد کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے . غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے بعد امریکا میں اسلامو فوبیا کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے . . .

متعلقہ خبریں