لاہور: الیکشن 2024 کی تشہیری مہم کیلئے ضابطہ اخلاق جاری


لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر (ڈی ایم او) نے الیکشن 2024 کی تشہیری مہم کےلیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا . ڈی ایم او لاہور عمر مقبول کا کہنا ہے کہ پمفلٹ، پوسٹر، کتابچے مقررہ سائز سے زیادہ شائع کرنے پر پابندی ہوگی .


انہوں نے کہا کہ پرنٹنگ مٹیریل پر پرنٹرز کا نام نمایاں پرنٹ کرنا لازمی ہوگا جبکہ بل بورڈز، وال چاکنگ اور پینا فلیکس پر مکمل پابندی عائد ہوگی .
ڈی ایم او عمر مقبول کا کہنا تھا کہ سیاسی امیدوار، الیکشن ایجنٹ تشہیری مواد پر سرکاری اہلکار کی تصویر نہیں چھاپ سکے گا . انہوں نے کہا کہ سرکلر پر درج ہدایت نامے کی خلاف ورزی کرنیوالے پرنٹنگ پریس مالکان کےخلاف کارروائی ہوگی .

. .

متعلقہ خبریں