60 سال سے ہمیں ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا گیا، آئینی ترمیم ناگزیر ہے: فاروق ستار
کراچی(قدرت روزنامہ) ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر فاروق ستار نے کہا کہ 60 سال سے ہمیں ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا گیا ہے، آئینی ترمیم ناگزیر ہے۔ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر فاروق ستار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت معیشت بری طرح تباہ ہے۔
فاروق ستار نے کہا کہ گیس، بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ ہے، پانی کا بحران شدت اختیارکرگیا ہے، ہم نے افرادی وسائل کی ترقی پرفوکس کیا ہے، عام کسان نہیں وڈیروں کی آمدنی پرٹیکس لگانا چاہئے، ایک عام شہری کو بوجھ سمجھنے کے بجائے اسے اثاثہ سمجھا جائے، یہ ریاستی، آئینی وحکومتی اداروں کے لئے آئینہ دار دستاویز ہے۔
ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر نے کہا کہ ہمارا منشور مایوسی اور محتاجی سے نکالنے کا نسخہ ہے، سٹارٹ اپ بزنس کو پروموٹ کرنا ہوگا۔