کب تک غریبوں کے ساتھ مذاق کیا جا تا رہے گا؟ پاکستان راہ حق پارٹی
کراچی (قدرت روزنامہ)راہ حق سکیڑیرٹ سے جاری بیان میں ترجمان اشرف میمن کا کہنا تھا لینڈ گریپرز کو گرفتار کیوں نہیں کیا جاتا کچی آبادیاں گرانے کے لیے سب تیارہیں مگر لینڈ مافیا پر ہاتھ کوئ نہیں ڈالتا۔
یہ کون سا انصاف ہے کہ مجرم آذاد ہوں اور مظلوم سے بدلہ لیا جائے طاقتور اور عام آدمی میں فرق کیوں رکھا جا رہا ہے فیصلہ دینے والے سسٹم کا خاتمہ چاہتے ہیں یا خود سسٹم کا حصہ ہیں غریب عوام ظلم کی چکی میں پس رہی ہے اور مافیا ہے جن کے لیے قانون نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی اب غریب عوام کے ساتھ ظلم نہیں ہونے دیں گے ہم پاکستان کی غریب عوام کے ساتھ کھڑے تھے کھڑے ہیں کھڑے رہیں گے جب تک ہم زندہ ہیں پاکستان کی غریب اور مظلوم عوام کے لیے کلمہ حق بلند کرتے رہیں گے یہی پاکستان راہ حق پارٹی کا منشور بھی ہے اور یہی عوام کا پاکستان ہے۔