بلے کا نشان ملے یا نہ ملے تحریک انصاف الیکشن لڑے گی، لطیف کھوسہ


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا کہ بلے کا نشان ملے یا نہ ملے تحریک انصاف الیکشن لڑے گی، تحریک انصاف ایک ہی انتخابی نشان پر الیکشن لڑے گی۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ میرے بیٹے کو بھی اٹھالیا گیا، الیکشن کمیشن پاکستان سہولت کار بنا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کر سکتے، دونوں کیسوں میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف کوئی شواہد نہیں ہیں، بلے کا انتخابی نشان نظرثانی میں واپس لے لیا گیا، ہمارے 700 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے۔
لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں جو ہم نے بیان کیا وہ بھی قوم نے دیکھا، الیکشن ٹریبونلز کی اپیلوں کی تیاری میں مصروف تھا، یہ سارے مل کر بھی پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کر سکتے، کیوں صرف بانی پی ٹی آئی پر قانون کا اطلاق کر کے پابند سلاسل کیا جا رہا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عوامی مقبولیت دیکھ کر پی ڈی ایم اور اپوزیشن جماعتیں خائف ہیں، ن لیگ کا کوئی امیدوار اپنے حلقے میں جانے کے لائق نہیں، اب قوم ملک کو تین مرتبہ لوٹنے والوں کو موقع نہیں دے گی، اب عوام ان کا جھانسا مزید برداشت کرنے کو تیار نہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان شاء اللّٰہ کاغذات نامزدگی منظور ہو جائیں گے، عدالتوں پر ذمے داری ہے عوام کے بنیادی حقوق کو یقینی بنائیں۔

Recent Posts

کراچی میں ٹک ٹاک کا جنون ایک اور جان لے گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ٹک ٹاک بنانے کے دوران اچانک پستول کی گولی چل…

5 mins ago

آئی پی ایل کے دوران پی ایس ایل کروا کر اگر اچھے کھلاڑیوں کو لایا جائے تو یہ پی ایس ایل کے لیے بہترین ہو گا، عاطف رانا

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عاطف رانا نے کہا ہے…

18 mins ago

جہانگیر ترین کی واپسی ۔۔۔کونسا اہم حکومتی عہدہ مل گیا ؟جانیے

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) بانی استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر خان…

30 mins ago

ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنے پراستاد نے6 بچوں کے ہاتھ توڑ دیئے

پشاور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنےپرسکول ٹیچرنے6 طلبا پر بہیمانہ…

38 mins ago

الیکٹرک بائیکس کے لیے اپلائی کرنیوالی خواتین کے لیے بڑی خوشخبری

لاہور (قدرت روزنامہ)الیکٹرک بائیکس کے لیے اپلائی کرنیوالی طالبات کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ…

43 mins ago

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

3 hours ago