فوادچودھری کی جانب سے فیملی سے ملاقات کی استدعا عدالت نے منظور کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)احتساب عدالت اسلام آباد نے فوادچودھری کی جانب سے فیملی سے ملاقات کی استدعا عدالت نے منظور کرلی۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں فوادچودھری کے خلاف جہلم میں تعمیراتی منصوبوں میں خوردبرد کیس کی سماعت ہوئی، فواد چودھری کے خلاف کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے کی،فوادچودھری کی جانب سے راجہ عامر نے وکالت نامہ جمع کرا دیا،فوادچودھری کی والدہ اور بھائی فراز چودھری بھی عدالت موجود تھے۔

فوادچودھری کی جانب سے فیملی سے ملاقات کی استدعا عدالت نے منظور کرلی،نیب پراسیکیوٹر نے فوادچودھری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی،نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ 7بینک اکاؤنٹس سے معلوم ہوتا ہے کہ چند ٹرانزیکشن مشکوک ہوئیں، مشکوک بینک اکاؤنٹس کی ٹرانزیکشن سے فوادچودھری پر رشوت کا شک ہے،فوادچودھری کیس سے متعلق بینکنگ ریکارڈ برآمد کرنا ہے،فوادچودھری نے اثرورسوخ سے منصوبوں کو چلایا۔

وکیل صفائی راجہ عامر نے کہاکہ کچھ معلوم نہیں کہ کس زمین کو ٹرانسفر کرنے کی بات ہو رہی ہے،بتایا جائےکہ کس سال زمین خریدی گئی ، کب ٹرانسفر ہوئی،دستاویزات سے ظاہر ہے کہ حکومت نے منصوبہ منظور کیا،ذاتی طور پر کسی ٹھیکیدار کو کوئی کنٹریکٹ نہیں دیا گیا۔

Recent Posts

دنیا کی سب سے بھاری موٹرسائیکل

زلی(قدرت روزنامہ) جرمنی میں دو بھائیوں نے دنیا کی سب سے بھاری موٹر سائیکل بنائی…

15 mins ago

اسلام آباد ہائیکورٹ؛عمران خان اور شاہ محمود قریشی سائفر کیس سے بری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو…

40 mins ago

سُپر ہٹ ویب سیریز ‘ہیرامنڈی’ کے سیزن 2 کا اعلان

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے معروف فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی بلاک بسٹر ویب سیریز ‘ہیرامنڈی:…

1 hour ago

سلمان خان سے شادی کی خواہشمند مداح گرفتار

مہاراشٹر(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان سے شادی کی خواہش کرنے والی…

1 hour ago

طاقتور طبقے معیشت سے سود کا خاتمہ نہیں چاہتے، ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی

کراچی(قدرت روزنامہ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سابق ڈپٹی گورنر ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی نے…

2 hours ago

امپورٹڈ استعمال شدہ گاڑیاں مزید مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آئندہ مالی سال کے بجٹ 2024-25 میں امپورٹڈ استعمال شدہ گاڑیاں مزید…

2 hours ago