کراچی کے صنعتکاروں کو خطرہ، سکیورٹی ایڈوائزری جاری کردی گئی
کراچی(قدرت روزنامہ)شہر قائد میں صنعت کاروں کو سکیورٹی خطرات کے باعث ایڈوائزری جاری کردی گئی۔ سکیورٹی ایڈوائزری کراچی کے سب سے بڑی صنعتی علاقے سائٹ ایریا کے کرائم مانیٹرنگ سیل کی جانب سے جاری کی گئی ہے، جس میں شہر کے حالات کے پیش نظر کسی بھی غیرمتوقع حادثے سے بچنے کے لیے احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سکیورٹی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ صنعت کار سفر کے روٹس، اوقات اور گاڑی تبدیل کرتے رہیں۔ بھتے کی کال یا پرچی آنے پر سائٹ ایریا کرائم مانیٹرنگ سیل کو فوری آگاہ کریں۔ فیکٹریوں اور کارخانوں کے باہر خفیہ کیمرے اور سرچ لائٹس لازمی لگائیں۔
سائٹ ایریا کرائم مانیٹرنگ سیل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ٹریفک جام اور سگنلز پر گاڑی رُکنے پر بہت زیادہ ہوشیار رہیں۔