ایف بی آر کی تنظیم نو کی منظوری کو حتمی شکل دے دی گئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی تجاویز پر عمل درآمد جاری رکھتے ہوئے ایف بی آر کی تنظیم نو کی منظوری کو حتمی شکل دے دی گئی . ذرائع کے مطابق تنظیم نو کی منظوری وزارت خزانہ کی سمری پر ایس آئی ایف سی نے دی تاہم اس منصوبے میں ایف بی آر سے رائے نہیں لی گئی .


ایف بی آر کی تنظیم نو کی حتمی منظوری کابینہ کے اگلے اجلاس میں ہونے کا امکان ہے . ذرائع کے مطابق 8 ممبران پر مشتمل بورڈ ایف بی آر کے معاملات دیکھے گا . ایف بی آر بورڈ میں وزارت خزانہ، خارجہ، تجارت، صنعت و پیداوار کے سیکریٹری شامل ہوں گے .
خارجہ امور کے سیکرٹری اور پلاننگ کمیشن بھی بورڈ کے مستقل ممبران میں شامل ہوگا .
ذرائع کے مطابق آئی کیپ صدر بھی ایف بی آر بورڈ میں شامل ہو گا جبکہ دو یونیورسٹیوں سے دو ماہر معشیت بھی ایف بی آر بورڈ کا حصہ ہوں گے . ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹری ریونیو بورڈ کے چیئرمین ہوں گے جن کا تعلق انکم ٹیکس اور کسٹمز سروس سے نہیں ہوگا .

. .

متعلقہ خبریں