ایبٹ آباد: نواز شریف کے کاغذات پر اعتراض، سماعت 8 جنوری تک ملتوی


ایبٹ آباد (قدرت روزنامہ)ایبٹ آباد میں مسلم لیگ ن کے قائد، سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے کاغذاتِ نامزدگی پر اعتراض کے معاملے پرالیکشن ٹریبونل نے سماعت 8 جنوری تک ملتوی کر دی۔دورانِ سماعت نواز شریف کی طرف سے بیرسٹر جہانگیر جدون ٹربیونل میں پیش ہوئے۔
الیکشن ٹربیونل نے کہا کہ ممبرانِ پارلیمنٹ کی اہلیت کا کیس سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے۔ واضح رہے کہ نواز شریف کے کاغذاتِ نامزدگی این اے 15 مانسہرہ سے اعظم خان سواتی نے چیلنج کیے تھے۔