ایبٹ آباد: نواز شریف کے کاغذات پر اعتراض، سماعت 8 جنوری تک ملتوی


ایبٹ آباد (قدرت روزنامہ)ایبٹ آباد میں مسلم لیگ ن کے قائد، سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے کاغذاتِ نامزدگی پر اعتراض کے معاملے پرالیکشن ٹریبونل نے سماعت 8 جنوری تک ملتوی کر دی . دورانِ سماعت نواز شریف کی طرف سے بیرسٹر جہانگیر جدون ٹربیونل میں پیش ہوئے .


الیکشن ٹربیونل نے کہا کہ ممبرانِ پارلیمنٹ کی اہلیت کا کیس سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے . واضح رہے کہ نواز شریف کے کاغذاتِ نامزدگی این اے 15 مانسہرہ سے اعظم خان سواتی نے چیلنج کیے تھے .

. .

متعلقہ خبریں