سینیٹ قرارداد کی کوئی حیثیت نہیں، انتخابات 8 فروری کوہوں گے، الیکشن کمیشن

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سینیٹ کی قرارداد کا الیکشن شیڈول پر کوئی اثر نہیں پڑے گا . الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات کے علاوہ کوئی احکامات الیکشن شیڈول پر اثر انداز نہیں ہوسکتے .

عام انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے . الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ کی قرارداد کی کوئی حیثیت نہیں . سینیٹ کی قرارداد کا الیکشن شیڈول پر کوئی اثر نہیں پڑے گا . سینیٹ نے الیکشن ملتوی کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کی تھی . . .

متعلقہ خبریں