پاکستان کو الیکشن یا کسی امیدوار سے متعلق ’ڈکٹیٹ‘ نہیں کراتے، امریکا

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کی حمایت کرتے ہیں لیکن انتخابات کرانے کے طریقہ کار یا امیدواروں سے متعلق کوئی حکم صادر نہیں کرسکتے . عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ان خیالات کا اظہار پریس بریفنگ میں عمران خان اور تحریک انصاف سے متعلق پوچھے کے سوال کے جواب میں کیا .

ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ ہماری دلچسپی پاکستان سمیت کسی بھی ملک میں جمہوریت کے فروغ میں ہے . ہم پاکستان میں آئین اور قوانین کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ انتخابات چاہتے ہیں . میتھو ملر نے ایک بار پھر کہا کہ امریکا پاکستان سمیت دنیا کے کسی بھی ملک میں کسی خاص امیدوار یا پارٹی کی حمایت نہیں کرتا . پاکستان میں جمہوریت کی حمایت کے لیے پرعزم ہیں لیکن یہ حکم نہیں دے سکتے کہ وہاں انتخابات کیسے کرائے جائیں . تاہم انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکا کی خواہش ہے کہ انتخابات آزادانہ، منصفانہ اور پُر امن طریقے سے کرائے جائیں جس میں اپوزیشن سمیت سب کو اظہار رائے اور انتخابات میں حصہ لینے کی مکمل آزادی ہو . ایسا جمہوری عمل متحرک ہو جس پر سب کو اعتماد ہو . عمران خان کی جانب سے ایک کالم میں اپنی حکومت کے گرائے جانے کا الزام امریکا پر عائد کرنے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں میتھیو ملر نے کہا کہ بارہا بتا چکے ہیں کہ تحریک انصاف کے رہنما کا یہ الزام بے بنیاد ہے . . .

متعلقہ خبریں